پی ٹی آئی کا منشور صاف پانی ،تعلیم اور صحت کی اعلیٰ سہولیات کی فراہمی ہے، ڈاکٹر نوشین حامد

پیر 16 جولائی 2018 21:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نامزد امیدوار ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا منشور صاف پانی ،تعلیم اور صحت کی اعلیٰ سہولیات کی فراہمی ہے،ایک کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں اور بلاسود قرضے دیے جائیں گے،ماضی میں تمام سیاسی جماعتوں نے نوجوانوں کو ووٹ کیلئے استعما ل کیا لیکن ان کی بہتری کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے جس کی وجہ سے ہزاروں نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیے نوکریاں تلاش کررہے ہیں،وہ گزشتہ روز این اے 129میں عبدالعلیم خان کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کررہی تھی،اس موقع پر ان کے ساتھ کرن علیم خان ،ثوبیہ کمال سمیت دیگر خواتین موجود تھی،انہوں نے مزیدکہا لاہور اس سے بار چوروں اور ڈاکوں کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،تیس سال سے لاہور میں حکومت کرنے والے لاہوریوں کو صاف پانی تک فراہم نہیں کر سکے الٹا صاف پانی کمپنی میں اربوں روپے کی کرپشن کرلی،ایسے لوگوں کو عوام پر حق حکمران حاصل نہیں ہو سکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں