جناح ہسپتال میڈیکل یونٹ ون میں لائبریری کا قیام،ایم ایس ڈاکٹر عاصم حمید نے لائبریری کا افتتاح کیا

پیر 16 جولائی 2018 22:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) جناح ہسپتال کے میڈیکل یونٹ ون کے ڈاکٹروں نے اپنی مدد آپ کے تحت پروفیسر خالد محمود خان کی قیادت میں لائبریری قائم کر دی ہے جس سے یونٹ کے تمام ڈاکٹرز استفادہ کر سکیں گی- اپنی مدد آپ کے تحت قائم کی جانے والی لائبریری کا افتتاح ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عاصم حمید نے کیا- اس موقع پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج ڈاکٹر امت اللہ زرین اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھی- ایم ایس ڈاکٹر عاصم حمید نے کہا کہ لائبریری سے استفادہ کر کے ڈاکٹر اپنی تعلیمی اور علمی استعداد کو مزید بڑھا کر مریضوں کی بہتر تشخیص اور علاج کے ذریعے معاشرے کی خدمت کر سکتے ہیں- پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج ڈاکٹر امت اللہ زرین نے اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے کے جذبے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دوسرے وارڈروں کے ڈاکٹرز بھی ہسپتال کی ترقی میں انتظامیہ کا ہاتھ بٹائیں گی- پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود خان کا کہنا تھا کہ لائبریری کے قیام کا مقصد ڈاکٹروں میں اپنے پیشہ سے متعلق مطالعے اور ریسرچ کی عادت کو فروغ دینا ہے تاکہ انہیں صحت کے شعبے میں ہونے والی جدید معلومات سے آگاہ رکھا جا سکی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں