تحریک پاکستان کے کارکنان کاخواجہ احمد حسان کی مکمل حمایت کا اعلان

پیر 16 جولائی 2018 22:51

لاہور۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) تحریک پاکستان کے کارکنان نے خواجہ احمد حسان کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ،اس بات کا اعلان چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ چیف جسٹس (ر) میاں محبوب احمد نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں ملاقات کیلئے آنیوالے مسلم لیگی رہنما خواجہ احمد حسان سے گفتگو کے دوران کیا ۔

چیف جسٹس (ر) میاں محبوب احمد نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے تحریک پاکستان کے کارکنوں کی فلاح وبہبود کیلئے گرانقدر کام کیا ہے،محمد شہباز شریف نے اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں ایوان قائداعظمؒ کی تعمیر میں بطور خاص دلچسپی لی اور ان کی عملی کاوشوں کی بدولت یہ ایوان پایہٴ تکمیل تک پہنچا۔ یہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان کے خوابوں کی تعبیر ثابت ہو گا جہاں سے افکار قائداعظمؒ کی خوشبو ہر طرف پھیلے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواجہ احمد حسان کے خاندان نے پاکستان اور مسلم لیگ کیلئے بڑی خدمات انجام دی ہیں، خواجہ احمد حسان نے جس محنت، لگن اور خلوص سے اہل لاہور کی خدمت کی وہ ایک مثال ہے، اورنج لائن ٹرین منصوبہ کی تیز رفتار تکمیل کیلئے انہوں نے دن رات کام کیا ۔ خواجہ احمد حسان نے تحریک پاکستان کے کارکنوں کی جانب سے حمایت پر چیف جسٹس(ر) میاں محبوب احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دوبارہ حکومت ملنے پر وہ ان کارکنوں کی فلاح و بہبود کیلئے مزید عملی اقدامات کریں گے۔ اس موقع پر بیگم صفیہ اسحاق اور ڈاکٹر یعقوب ضیاء بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں