انویسٹی گیشن پولیس صدر ڈویژن کی کارروائی کام کرنے کے بہانے گھروں میں ڈکیتی کی واردات کرنے والی 5ملزمہ گرفتار

پیر 16 جولائی 2018 23:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) انویسٹی گیشن پولیس صدر ڈویژن نے تھانہ جوہر ٹائون کے علاقہ میں کام کرنے کے بہانے گھروں میں ڈکیتی کی واردات کرنے والی 5ملزمہ مسماة رضیہ،نبیلہ ،اللہ رکھی،یاسمین اور نسیم بی بی کو گرفتار کر لیااور تھانہ گرین ٹائون کے علاقہ میںواردات کے دوران لوگوںسے موبائل اور نقدی چھیننے والے دو ملزمان محمدنعیم اور عرفان علی کو گرفتار کر لیااور ملزمان کے قبضہ سے 8عدد موبائل،2عدد لیپ ٹاپ اور 2عدد ناجائز ناجائز پسٹل بھی برآمد۔

ان خیالات کا اظہارایس پی صدر انویسٹی گیشن راشد ہدایت نے آج تھانہ گرین ٹائون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صدر ڈویژن میںڈکیتی،چوری ،راہزانی اوردیگر وارداتوں کی روک تھام اور ان کے سد باب کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سر گرم عمل ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے تحت انویسٹی گیشن پولیس تھانہ جوہر ٹائون کے سب انسپکٹر ایاز بیگ نے گھروں میں کام کاج کے بہانے گھروںمیں ڈکیتی کی واردات پانچ ملزمہ مسماة رضیہ،نبیلہ ،اللہ رکھی،یاسمین اور نسیم بی بی کوٹریس کر کے گرفتار کر لیااور ان کے قبضہ سے 4عدد گھڑیاں اور 34لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی۔دوران انٹیر وگیشن ملزمہ نے بتلایا کہ انہوں نے عمیر احمد کے گھر کام کرنے کے بہانے آئیں اور گھر والوں سے زیورات ،گھڑیاں وغیرہ کل مالیتی 55لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

اسی طرح تھانہ گرین ٹائون کے تفتیشی اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ذیشان نے دوران واردات لوگوں سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھیننے والے دو ملزمان محمد نعیم اور عرفان علی کو گرفتارکر لیا ۔ملزمان کے قبضے سے نقدی ،موبائل فونزاور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ ملزمان اپنے طریقہ وارادت میں شہر کے مختلف علاقوں ،گلی، محلوں میں گھومتے پھرتے اور موقع پا کر واردات کر لیتے ۔

دوران انٹیروگیشن ملزمان نے 7واداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر ڈویژن انویسٹی گیشن نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں 6مغوی بچوں کو بازیاب کرکے لواحقین کے حوالے کیا۔ایس پی صدر انویسٹی گیشن راشد ہدایت نے ڈکیتی اور چوری کے ملزمان کو گرفتار کر نے پر تفتیشی افسران کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ انعام دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں