پنجاب بھر میںریسکیو 1122کی مدد سے موٹروے پولیس کے افسران کو ایمرجنسی صورت ِ حال سے نپٹنے کی تربیت دی جائے گی‘عامر ذوالفقار
تربیت پانے والے موٹروے پولیس افسران کوبنیادی ایمرجنسی مینجمنٹ میں --"ماسٹر ٹرینرز "کے طور پر تربیت دی جائے گی ‘آئی جی موٹر وے
پیر 16 جولائی 2018 23:47
(جاری ہے)
آئی جی موٹروے پولیس عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ بہت ساری ناگہانی صورتِ حال میں قانون نافذ کرنے والے آفیسرز سب سے پہلے موقع پر پہنچتے ہیں اور انتہائی بنیادی مگر ضروری مہارتوں کی مدد سے ہونے والے نقصانات کو بہت کم کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس وہ ادارہ ہے جو نیشنل ہائی ویز پر ٹریفک حادثہ کی صورت میں زخمیوں کے پاس سب سے پہلے پہنچتاہے۔ اور بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے بہت سی قیمتی جانوں کوبچانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔آئی جی موٹروے پولیس عامر ذوالفقار خان نے مزید بتایا کہ پنجاب بھر میں Rescue-1122کی مدد سے موٹروے پولیس کے افسران کو پیشہ ورانہ خطوط پر ابتدائی طبی امداد، فائر سیفٹی اور دیگر ایمرجنسی صورت ِ حال سے نپٹنے کی تربیت دی جائے گی۔تمام تربیت پانے والے موٹروے پولیس افسران کوبنیادی ایمرجنسی مینجمنٹ میں --"ماسٹر ٹرینرز "کے طور پر تربیت دی جائے گی جو بعد ازاں ملک بھر میں موٹروے پولیس کے دیگر افسران و ملازمان کو تربیت فراہم کریں گے۔موٹروے پولیس اور Rescue-1122مُلک کے دو ایسے ادارے ہیں جن کا اولین مقصد عوام الناس کی خدمت اور مدد ہے اور اس بنیادی مقصد کے حصول کے لیے دونوں ادارے مِل جُل کر کام کرتے رہیں گے۔ آئی جی موٹروے پولیس عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ دونوں ادارے پہلے ہی انفراسٹرکچر ، وسائل ،معلومات اور عوامی خدمات کے باہمی تعاون کے معاہدے کا MOUدستخط کر چُکے ہیںاور اِس تعاون کو آنے والے وقت میں مزید بڑھایا جائے گا۔DGریسکیو 1122ڈاکٹررضوان نصیر نے آئی جی موٹروے پولیس عامرذوالفقار خان کی ریسکیو سنٹر میں آمد پر گرم جوشی سے استقبال کیا اور عوام کے لیے اُن کی خدمات کو سراہااس موقع پرDGریسکیو 1122نے کہا کہ موٹروے پولیس اور ریسکیو 1122دو جڑواں ادارے ہیں جنہوں نے عوام الناس میں کسی بھی سماجی حیثیت ،ذات ،عقائد اور رنگ سے بالا ترہو کرسچی عوامی خدمت اور ایمرجنسی کے شکار افراد کی مدد کے ذریعے بہت عزت اور نیک نامی کمائی ہے۔تقریب کے اختتام پرڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر نے آئی جی موٹروے عامر ذوالفقار خان کو ریسکیو ٹریننگ کی عملی مشقوں اور پریکٹیکل ایریا کا معائنہ کروایا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات
بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ،فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی کام ..
چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی ..
کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ
جی سی یو میں بائیو سائنسز کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو