پا کستانی شیر 25 جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر ترقی و خو شحالی کو پا یا تکمیل تک پہنچا نے کا عزم کر یں گے‘افضل کھوکھر

پیر 16 جولائی 2018 23:47

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) مسلم لیگی امیدوار برائے قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھرنے کہا ہے کہ را ئے ونڈ مسلم لیگ ن کے شیرو ں کا شہر ہے ، تما م پا کستانی شیر 25 جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر ترقی و خو شحالی کو پا یا تکمیل تک پہنچا نے کا عزم کر یں گے ، نواز شریف کا ہا تھ صا ف، دامن پاک ، نا کردہ جرم کی سزا دی گئی ہے ، پا نا مہ کیس میں فیصلہ اقا مے پر اور منی لا نڈرنگ کیس میں کر پشن کے ثبو ت نہ ملنے پرسزا سنا ئی گئی ۔

(جاری ہے)

یہ دنیا کا پہلا فیصلہ ہے جس میں جرم ثا بت نہ ہو نے پر سزا دی گئی ہے ۔انہو ں نے مزید کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی و خو شحا لی اور ووٹ کی عزت کی بحا لی پا کستان مسلم لیگ ن کے منشور ہے ۔ میاں نواز شریف کی محبت کو دلوں سے نکالنا خلائی مخلوق کے بس کی بات نہیں اب حالات بہت بدل چکے ہیں میڈیا نے عوام کو شعور دیدیا ہے 25جولائی کو عوام نوازشریف کیساتھ زیادتیوں کا انتقام ووٹ کی طاقت سے لے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں