چوہدری ظہیر ازلی لوٹا ، ابن الوقت لوٹوں کے جانے سے اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ‘ پیپلز پارٹی

بلاول بھٹو پہلے ہی کہہ چکے ہیں ہمارے امیدواروں کو مخصوص پارٹی میں شمولیت اختیار کروائی جارہی ہے ،یہ بھی اسی کی کڑی ہے

منگل 17 جولائی 2018 15:57

چوہدری ظہیر ازلی لوٹا ، ابن الوقت لوٹوں کے جانے سے اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ‘ پیپلز پارٹی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) پیپلز پارٹی نے حلقہ این اے 124سے ٹکٹ ہولڈر چوہدری ظہیر کی تحریک انصاف میں شمولیت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری ظہیر ازلی لوٹا ہے ،پہلے یہ معراج محمد کے ساتھ رہا ۔پھر یہ ملت پارٹی ،(ق) لیگ اور وہاں سے ہوتا ہوا پیپلزپارٹی میں آیا تھا۔

(جاری ہے)

حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا کہ اسلام آباد کی اہم شخصیت کی سفارش پر چوہدری ظہیر کو ٹکٹ دیا گیا تھا ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ہمارے امیدواروں کو مخصوص پارٹی میں شمولیت اختیار کروائی جارہی ہے ،یہ بھی اسی کی کڑی ہے اگر تحریک انصاف میں ہی جانا تھا تو ٹکٹ کیوں مانگی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے منشور اور بھٹو کے مشن کی تکمیل کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی،ابن الوقت لوٹوں کے جانے سے اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں