پیپلز پا ر ٹی کی سیاست کا مقصد مخلوق خدا کی خدمت ہے، ثمینہ خالدگھرکی

منگل 17 جولائی 2018 15:50

لاہور۔17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) پیپلز پا ر ٹی کی حلقہ این اے 132 کی امیدوار ثمینہ خالدگھرکی نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا مقصد مخلوق خدا کی خدمت کرنا ہے، ہم نے ہمیشہ عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر جدوجہداوربھرپور خدمت کی، آئندہ بھی خدمت کے اس سفر کو جاری رکھیں گے، گذشتہ روز اپنے حلقہ میں مختلف کارنر میٹنگز اور انتخا بی جلسوں سے خطا ب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ قوم 25جولائی کو اپنا قیمتی ووٹ تیر کو دے کر پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب کروائے تاکہ ملک کی ترقی و خوشحال کو یقینی بنایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ 25جولائی کا دن پی پی پی کی شاندار فتح کے ساتھ طلوع ہو گا،ہم نے جھوٹ اور دھرنے کی سیاست نہیں کی بلکہ خدمت خلق کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے جدوجہد کی ہے، ہم ایک با ر پھر نئے عزم کے سا تھ پسماندگی کے خا تمے،خوشحالی کے سفرا ور تعمیر و ترقی کے نئے دور کو شروع کر نے کیلئے میدا ن میں اترے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں