تحریک انصاف نے سیاست کو پراگندہ کردیا ان کی گفتگو سے عوام تنگ آ چکے ہیں‘پرویز ملک

25جولائی کو عوام (ن) کو ووٹ دیکرجنون کاصفایا اوررکاوٹوں، منفی ہتھکنڈوں کے باوجود الیکشن سویپ کرینگے‘ خواجہ عمران نذیر

منگل 17 جولائی 2018 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ملکی سیاست کو پہلے ہی پراگندہ کرچکی لوٹوں نے مزید گندہ کردیا ہے،25جولائی کو عوام ن لیگ کو ووٹ دیکریہ گند صاف کردیں گے،رکاوٹوں، منفی ہتھکنڈوں کے باوجود الیکشن سویپ کرینگے ،پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کرنے والوں کی کارکردگی اپنے صوبوں میں صفر ہے،یو ٹرن، دھرنا، الزام تراشی اور جھوٹ نیازی زرداری کی پہچان ہے، عوامی خدمت کے جذبے سے عاری عناصر کو پنجاب کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی، آئندہ انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے منفی سیاست کابستر گول کردیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز الیکشن مہم کے سلسلہ میں اپنے حلقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر،تنویر ضیا بٹ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ،دھرنوں اور لاک ڈائون کی منفی سیاست کے باوجود ترقی کا سفر رکنے نہیں دیا جبکہ خالی نعروں سے نیا پاکستان بنانے والوں نے عوام میں مایوسی پھیلائی اورملک کی خوشحالی کے سفر کو روکنے کی سازش کی۔ شکست خوردہ ان عناصر کی سیاست جھوٹ، بے بنیاد الزامات اوردشنام طرازی کے گرد گھوم رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام ترقی مخالفین کا محاسبہ کریں گے، ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنا پاکستان مسلم لیگ کا تاریخی کارنامہ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں