بلاول بھٹو پرسوں لاہور میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے ،جگہ جگہ شاندار استقبال کیلئے تیاریاں جاری

چیئرمین کا دورہ ٹھوکر نیاز بیگ سے شروع ہو گا ۔کاہنہ سے ہوتا ہوا رات کو شہر قصور میں جا کر اختتام پذیر ہو گا‘عزیز الرحمن چن

منگل 17 جولائی 2018 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل ( جمعرات ) لاہور میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے ،پارٹی رہنمائوں کی جانب سے چیئرمین کا شاندار استقبال کرنے کے لئے تیاریاں جاری ہیں ۔اس حوالے سے صدر پیپلز پارٹی لاہور حاجی عزیزالرحمن چن اور ڈپٹی سیکرٹری پنجاب ملک عثمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین کا دورہ 19 جولائی بروز جمعرات کی دوپہر ٹھوکر نیاز بیگ سے شروع ہو گا اور کاہنہ سے ہوتا ہوا رات کو شہر قصور میں جا کر اختتام پذیر ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور بھر میں استقبالی کیمپ لگائے جائیں گے،ٹھوکر نیاز بیگ کیمپ پر رانا جمیل منج اور چودھری امجد جٹ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کریں گے،نہر جناح ہسپتال چوک پر چودھری آصف ناگرہ،حق نواز خاں،جناح ہسپتال کے سامنے زاہد ملک عدنان گورسی،اکبر چوک ٹائون شپ میں چودھری اسلم گڑھا، شیخ عرفان،پنڈی سٹاپ میں چودھری اسلم گل اور میاں طارق عزیز، امتیاز پبلک ،سکول پیکو روڈ عمران آٹھواں نسیم سہوترا،چلڈرن ہسپتال میاں اسلم، شکیل پاشا، غازی روڈ چوک میں زوہیب بٹ،موسی کھوکھر ،جنرل ہسپتال پر عاصم بھٹی اور عاطف چودھری ،بنک سٹاپ پر شیخ مقبول ناصر میو ،یوحنا آباد پر مسٹر نپولین ،پاک عرب سوسائٹی میں سہیل افضل اعوان، آصف بھٹی ،کاہنہ میں محترمہ ثمینہ خالدگھرکی ،سوئے آصل اشرف بھٹی، عرفان میو چیئرمین کا شاندار استقبال کریں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں