ڈپٹی کمشنر انوارالحق کا با دامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ،قیمتوں ، معیار کا جائزہ لیا

منگل 17 جولائی 2018 17:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے با دامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے سی( کینٹ) حیدر عباس وٹو ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شہزاد چیمہ، ایل ڈبلیو ایم سی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ڈی سی لاہور نے منڈی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ،کو الٹی اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا۔ ڈی سی لاہورنے منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات جائزہ لیااور انہوں نے کہا کہ منڈی میں صفائی ستھرائی کو مزید بہتر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں