طارق سعادت کی شادباغ میں ڈور ٹو ڈور مہم، انتخابی دفتر کا افتتاح

ووٹ کی طاقت سے عمران خان کووزیراعظم بنائیں گے،محمد طارق سعادت

منگل 17 جولائی 2018 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے پی پی 147 سے امیدوارمحمد طارق سعادت کی شاد باغ کی یوسی 25 میں ڈورٹوڈورمہم ،کارنرمیٹنگ اورانتخابی دفترکا افتتاح کیا ،شاد باغ آمد پراہل علاقہ اورپی ٹی آئی کے کارکنوں نے طارق سعادت کا پھولوں کی پتیوں سے شانداراستقبال کیا۔انتخابی دفترکی افتتاحی تقریب اورکارنرمیٹنگ میں بہادرخان،بلال بٹ،کرامت گجر،رفاقت بھائی سمیت پی ٹی آئی کے کارکنوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے محمد طارق سعادت نے کہا کہ حلقے کی عوام کا پیارکبھی نہیں بھلا سکتا، عوام کا جوش دیکھ کر یقین ہوگیا ہے کہ پچیس جولائی کوملک لوٹنے والوں کوعبرتناک شکست دیکرووٹ کی طاقت سے عمران خان کووزیراعظم بنائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ خاندانی جماعتوں نے صرف اپنے بینک بیلنس،محلات میں اضافہ کیا اورغریب عوام کومہنگائی،بے روزگاری،غربت،مایوسی،اندھیروں کے سوا کچھ نہیں دیا،غریب عوام پچیس جولائی کو ملکی خزانہ خالی کرنے والوں کوووٹ کی پرچی پربلے کومہرلگا کرجواب دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں