لاہور ، میڈیکل سٹور میں دن دیہاڑے ڈکیتی ،تین ڈاکو عملے اور گاہکوں کو یرغمال بنا کر 90 ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے

منگل 17 جولائی 2018 22:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) شاد باغ کے علاقے میں میڈیکل سٹور میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں تین ڈاکوئوں نے عملے اور گاہکوں کو یرغمال بناتے ہوئے 90 ہزار لوٹ کر فرارہو گئے بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز تقریبا تین بجے کے قریب شاد باغ میں واقع میڈیکل سٹور میں اچانک تین ڈاکو داخل ہوگئے اور انہوں نے میڈیکل سٹور کے عملے اور گاہکوں کو یرغمال بنا تے ہوئے گن پوائنٹ پر 90 ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں