لاہور ، پٹرول پر 33 روپے 37 پیسے جبکہ ڈیزل پر 46 روپے فی لٹر ٹیکس کی وصولی غریب عوام پر ظلم ہے ،حاجی عزیز الرحمن چن

منگل 17 جولائی 2018 22:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پٹرول پر 33 روپے 37 پیسے جبکہ ڈیزل پر 46 روپے فی لٹر ٹیکس کی وصولی غریب عوام پر ظلم ہے عوام مہنگائی کے ہاتھوں خودکشیوں پر مجبور ہے دو وقت کی روٹی میسر نہ ہونا ن لیگی حکومتوں کی نااہلی ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی مہنگے داموں فروخت سے ملک میں مہنگائی کا طوفان بے قابو ہو گیا ہے ن لیگی حکومت نے اپنے دورِ اقتدار میں کل وقتی اقدامات نہیں کئے یہ ہی وجہ ہے کہ حکومت کے جاتے ہی حالات یکسر تبدیل ہو گئے ہیں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے عارضی اقدامات کر کے ڈھنگ ٹپائو پالیسی پر عمل کیا ن لیگ کے دعوئوں کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر کہاں گئے ن لیگ نے عارضی اقدامات کئے اقتدار کے جاتے ہی ملک میں بے یقینی کی صورت حال برپا ہو گئی ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں