ْلاہور، پنجاب حکومت نے 36 اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کے تبادلے کر دیئے

منگل 17 جولائی 2018 22:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) الیکشن کمیش آف پاکستان سے منظوری کے بعد پنجاب حکومت نے 36 اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کے تبادلے کر دیئے ہیں، چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد اشفاق کو ڈی جی خان، بابر مختار کو مظفر گڑھ، شوکت علی کو لیہ، مقبول احمد کو راجن، محمد شبیر کو خوشاب، شمشیر احمد خان کو بہاولپور، رئیس احمد کو بہاولنگر، علی احمد سیاں کو فیصل آباد، عطاء اللہ خان کو جھنگ، طارق احمد شاہ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ، محمد اسماعیل کو چنیوٹ، بشیر احمد زاہد گورائیہ کو گوجرانوالہ، واجد حسین کو سیالکوٹ، عبدالوحید کو نارروال، لیاقت علی ناصر کو گجرات، محمد عاصم کو حافظ آباد، رانا محمد اظہر کو منڈی بہائوالدین، نسیم احمد زاہد کو لاہور، ناہید واصف کو قصور، مقبول احمد کو شیخوپورہ، نثار احمد کو ننکانہ صاحب، مختیار حسین کو ملتان، آفتاب احمد کو خانیوال، شوکت علی شیروانی کو وہاڑی، سید ہدایت اللہ خان کو لودھراں، ریاض احمد کو راولپنڈی، افتخار احمد ورک کو چکوال، طارق محمود کو جہلم، طاہر کاشف اٹک، میاں ذوالفقار علی ساہیوال، سہیل اظہر کو اوکاڑہ، جاوید اقبال بابر کو پاکپتن، طارق محمود قاضی کو سرگودھا، رضا عدیل بھٹی کو میانوالی، محمد ارشاد کو بھکر، ثناء اللہ شیروانی کو رحیم یار خان میں تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ چیف ایگزیکٹو نارووال شہزاد احمد اعوان کو محکمہ سکول ایجوکیشن کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں