نگران حکومت کی طرف سے روپے کی بے قدری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا

منگل 17 جولائی 2018 23:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) نگران حکومت کی طرف سے روپے کی بے قدری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ڈالر مزید 27 پیسے مہنگا ہو گیا انٹر بینک مارکیٹ میں 128 روپے 26 پیسے کا ہو گیا اور دو روز میں ڈالر 5.5 فیصد مہنگا ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 128 روپے 75 پیسے تک فروخت ہوا تاہم کاروبار کے اختتتام پر ڈالر کی قیمت 128 روپے 26 پیسے رہی۔

(جاری ہے)

دو روز میں ڈالر 6 روپے 72 پیسے مہنگا ہو چکا ہے جبکہ نگران حکومت کے دور میں صرف پانچ ہفتے میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 12 روپے 65 پیسے کی کمی ہو چکی ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 130 روپے 50 پیسے تک پہنچ گئی ہے جو کہ پیر کو 128 روپے 75 پیسے تھی ۔سٹیٹ بینک کے مطابق روپے کی قدر میں کمی مارکیٹ میں طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے ہو رہی ہے اور روپے کی قدر میں کمی سے بیرونی کھاتوں میں عدم توازن کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں