پنجاب بھرمیں837 ٹریفک حادثات، 07ا فراد جاںبحق، 946 زخمی

بدھ 18 جولائی 2018 16:37

لاہور۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی837 مختلف مقامات پر روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں567 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، ان حادثات میں372 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی، پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں07 افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں، ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 410 ڈرائیوز،17کم عمر ڈرائیورز،416 مسافر اور120 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ، اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 196 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 213 متاثرین کے ساتھ پہلے ، فیصل آباد 87 حادثات میں 96 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 59 حادثات میں 64 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل946 متاثرین میں763 مرد اور183خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں136 افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 526 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ284زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے، ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں659 موٹر سائیکلز،116آٹو رکشے،75موٹر کاریں،42وین، 08 مسافربسیں،30 ٹرک اور92 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں