عوام 25جولائی کو اپنا قیمتی ووٹ پیپلز پارٹی کو دے کر ملک سے اشرافیہ کے قبضہ سے ملک کو آزاد کروائیں‘ عابد حسین صدیقی

بدھ 18 جولائی 2018 18:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا لاہور میں شاندار استقبال کیا جائے گا، اس سلسلہ میں لاہور تنظیم نے تیاریاں مکمل کر لیں ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ٹھوکر نیاز بیگ سے شروع ہونے والا جلوس کاہنہ سے ہوتا ہوا قصور میں اختتام پذیر ہو گا۔

استقبال کو شاندار بنانے کے لئے لاہور بھر میں استقبالی کیمپ لگائے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ عوام 25جولائی کو اپنا قیمتی ووٹ پاکستان پیپلز پارٹی کو دے کر ملک سے اشرافیہ کے قبضہ سے ملک کو آزاد کروائیں۔ تاکہ ملک کی ترقی و خوشحال کو یقینی بنایا جا سکے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عام آدمی کو مدِ نظر رکھ کر پالیسیاں تشکیل دیں ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں