ذاتی مفادات سے بالاترہوکر پاکستان کوووٹ دیاجائے‘ڈاکٹرراغب نعیمی

ووٹ ڈالتے وقت پارٹی کے منشور اوراس پر عملدرآمدکی اہلیت کو مدنظر رکھا جائے‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

بدھ 18 جولائی 2018 18:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ ذاتی مفادات سے بالاترہوکر پاکستان کوووٹ دیاجائے،ووٹ ڈالتے وقت پارٹی کے منشور اوراس پر عملدرآمدکی اہلیت کو مدنظر رکھا جائے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدؒانسٹی ٹیوٹ میں منصفانہ انتخاب کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میںمولانا غلام نصیرالدین چشتی ،مفتی قیصر شہزاد نعیمی،علامہ نعیم جاوید نوری ،علی حمید،پیر فاروق احمد،مولانا محمدسلیم نعیمی،مولانابلال سلطان ،نعیمیہ انٹیکچول فورم اورشعور فائونڈیشن کے عہدیداران سمیت جامعہ نعیمیہ کے طلبہ کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ووٹ عوام کے پاس ’’قومی امانت ‘‘ہے،اہل لوگوں کودیا جائے۔

عوام ووٹ انتخابات امانت ، صد ا قت ، عد ا لت ،شرافت کے جیسے اوصاف کے حامل امیدواروں کودیں۔ملکی ترقی وخوشحالی اوراستحکام کے کام کرنے والے ہی عوام کے ووٹوں کے صحیح حقدار ہیں۔ اسلامی معاشرہ کاتقاضاہے کہ پاکستان میں گالم گلوچ کی سیاست سے گریزکیاجائے۔علماء ومشائخ سمیت معاشرے کے تمام طبقات بے حیائی کے آگے پل باندھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

عوام شرم وحیاء سے عاری طرزسیاست کو مسترد کے تعمیری اورمثبت طرز سیاست کواختیار کریں۔25جولائی کوہونے والے انتخابات کے موقع پرملک بھر میںسکیورٹی کے بہتریں انتظامات کئے جائیں ۔ الیکشن ڈے کے موقع پر قانون نافذکرنے والوں اداروں کے ساتھ ساتھ عوام بھی شرپسند عناصرکی کڑی نظررکھیں تاکہ امن دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کامیاب نہ ہوسکیں۔تقریب کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں