چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز محمد آفتاب اکبر کا لاہور واشنگ لائن کا دورہ ،سسٹم آف ورکنگ سے متعلق بریفنگ دی گئی

بدھ 18 جولائی 2018 18:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمد آفتاب اکبر نے لاہور واشنگ لائن کا دورہ کیا۔دورے کے دوران لاہور واشنگ لائن کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر، چیف انجینئر اوپن لائن نثار میمن، چیف مکینیکل انجینئر سی اینڈ ڈبلیو راحت مرزا، چیف الیکڑیکل انجینئر افضل باجوہ، ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سید علی رضوان رضوی سمیت لاہور ڈویژن کے تمام ڈویژنل افسران بھی چیف ایگزیکٹو آفیسر کے ہمراہ تھے۔

سی ای او پاکستان ریلوے کو واشنگ لائن کے سسٹم آف ورکنگ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے واشنگ لائن کی تمام لائنز کو چیک کرتے ہوئے کوچز کے اندر جا کر صفائی ستھرائی، بیڈنگ کی کوالٹی، اور مجموعی طور پر کوچز کی حالت، خالی ٹرینوں کو واشنگ لائن میں آنے جانے کے اوقات کو تفصیلی طور پر چیک کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ٹرینوں کی آمدورفت کو سو فیصد وقت کے مطابق بنانے کیلئے واشنگ لائن کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے واشنگ لائن کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے موقع پر ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے واشنگ لائن میں ایروکیریا کا پودا لگا کر برسات کی شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور اس موقع پر دعائے خیر بھی کی گئی۔ ریلوے ملازمین واشنگ لائن نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں سی ای او پاکستان ریلوے سے ملاقات کی۔ انہوں نے ریلوے ملازمین کے مطالبات سنے اور ڈی ایس ریلوے لاہور کو کینٹین میں جلد نئے بنچز رکھوانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدائت کی۔ عارضی ملازمین کو کنفرم کرنے کے حوالے سے سی ای او پاکستان ریلوے کا کہنا تھا کہ ابھی پالیسی نہیں ہے جیسے ہی وفاقی حکومت کی طرف سے کوئی پالیسی آتی ہے تمام عارضی ملازمین کو کنفرم کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں