پی آر اے نے تمام سیاسی جماعتوں سے تشہیری مہم ،دیگر حاصل کی گئی خدمات کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لیں

اشتہارات ،ایڈ ورٹائزر ،کیٹرنگ اور ٹرانسپورٹ کی حاصل کی گئی خدمات کے حوالے سے 25جولائی تک تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت

بدھ 18 جولائی 2018 21:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے مسلم لیگ (ن ) اور تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے تشہیری مہم اور دیگر حاصل کی گئی خدمات کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پی آر اے نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ انتخابی مہم کے سلسلہ میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو جاری کئے گئے اشتہارات ، دیگر تشہیری مہم کیلئے ایڈ ورٹائزر ،کیٹرنگ اور ٹرانسپورٹ کی حاصل کی گئی خدمات کے حوالے سے 25جولائی تک تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جائے بصورت دیگر جرمانے عائد کر کے تمام وصولی کی جائے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں