شریف خاندان نے سیاست کوکاروبار میں وسعت اورکرپشن کیلئے استعمال کیا‘ولیداقبال

25جولائی تحریک انصاف کی فتح کا دن ہے، عوام بلے پر مہر لگاکر باریوں کی سیاست کرنیوالوں کا رد کردیں‘انتخابی جلسے سے خطاب

بدھ 18 جولائی 2018 21:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال نے کہا ہے کہ 25جولائی تحریک انصاف کی فتح کا دن ہے، عوام بلے پر مہر لگاکر باریوں کی سیاست کرنیوالوں کا رد کردیں، ملک میں انقلابی تبدیلیاں انتہائی ناگزیر ہیں، پیپلز پارٹی اور(ن)لیگ مقافات عمل کا شکار ہیں، عوام انکے چنگل میں اب نہیںآئیں گے۔

وہ ایڈن ایونیو میں انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر ستوت بٹ، روبیہ ایاز، لبنیٰ خان، اویس لودھی ، ملک اعظم، فیصل چوہدری، منظوراور عثمان سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انتخابی جلسے میں تحریک انصاف کے کارکنان اور مقامی معززین کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ولید اقبال نے کہاکہ سیاست صاف ستھرا اور ملک و قوم کی بھلائی کا کام ہے لیکن شریف خاندان نے اس کو کاروبار کی وسعت کیلئے استعمال کیا، اور اسحق ڈار سمیت ایسے لوگوں کورشتہ دار بنایا جو لوٹ مار میں انکی معاونت کرسکیں اور خود بھی کھائیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان گرے لسٹ میں شامل ہی میاںنوازشریف کی ملک دشمن پالیسی کی وجہ سے ہوا ہے اس لئے ملکی حالات ہرگز اجازت نہیں دیتے کہ تیس سال آزمانے کے بعد ایک بار پھر اس گروہ کو اوپر آنے دیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف صاف ستھرے لوگوں کی جماعت ہے جو ملکی حالات اورقوم کی ابترصورتحال پر کڑتے تھے، اب پڑھے لکھے لوگوں، کسانوں، محنت کشوں تمام طبقوںکا فرض ہے کہ وہ پچیس جولائی کو بلے پرمہر لگاکر تحریک انصاف کے امیدواروںکوکامیاب بنائیں تاکہ ملک میںاصلاحات کا عمل شروع ہوسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں