لاہور،عوام بلند و بانگ جھوٹے وعدے نہیں بلکہ اپنے چھوٹے چھوٹے مسائل کا حل چاہتے ہیں ،چوھدری محمد الیاس گجر

بدھ 18 جولائی 2018 21:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماچوھدری محمد الیاس گجر امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 127 نے کہا ہے کہ25جولائی چوروں اور ٹھگوں سے نجات کا دن ہے، ایک نئی صبح کا آغاز ہوگا عوام بلند و بانگ جھوٹے وعدے نہیں بلکہ اپنے چھوٹے چھوٹے مسائل کا حل چاہتے ہیں اور یہ حل پرویز مشرف کے پاس ہی ہے، ملکی حالات کو پرویز مشرف ہی ٹھیک کرسکتے ہیں ، چور حکمران عوام کو مہنگائی سے نجات نہیں دلا سکے،عوام جھوٹے وعدے نہیں مسائل کا حل چاہتے ہیں ،گذشتہ روز ساھواڑی سکھ نہر غوثیہ کالونی مغل پورہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ھوئے چوہدری الیاس گجر نے کہا کہ لاہور کے عوام اب لٹیروں سے نجات چاہتے ہیں، 35سال تک قوم کو لوٹا، عمران کان کا بھی ملکی ایجنڈا نہیں یہ بھی آئے روز یو ٹرن لیتے رہتے ہیںعوام کا ان سے بھی اعتماد اٹھ گیا ہے، عوام کی نظریں اب سابق صدر پرویز مشرف ہیں وہی قوم کے نجاد دہندہ ہیں۔

(جاری ہے)

جلسے سے رانا عاشق علی عبدالستار خلیل گجر رانا شوکت علی اور اہل علاقہ کے معززین نے بھی خطاب کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں