پی آر اے نے تمام سیاسی جماعتوں سے تشہیری مہم ،دیگر حاصل کی گئی خدمات کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لیں

اشتہارات ،ایڈ ورٹائزر ،کیٹرنگ اور ٹرانسپورٹ کی حاصل کی گئی خدمات کے حوالے سے 25جولائی تک تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت

بدھ 18 جولائی 2018 22:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے مسلم لیگ (ن ) اور تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے تشہیری مہم اور دیگر حاصل کی گئی خدمات کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے مسلم لیگ (ن) ، تحریک انصاف ، جماعت اسلامی ،ا یم کیوا یم ،پیپلز پارٹی سمیت تمام دیگر پارٹیز کے سربرہان کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران حاصل کی گئی سروسز جن میں ایڈ ور ٹایزنگ اور ا شتہارات ، کیٹرنگ سروس ، ٹرانسپورٹیشن سروسز کی مد میں اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں اور تمام سروسز رجسٹرڈ سروس پرووائیڈر سے حاصل کی جائیں اور قانون کے مطابق ٹیکس کاٹ کر پی آر اے کو جمع کروایا جائے ۔

مزید براں پی آر اے نے تمام الیکٹرانک میڈیا ہائوسز سے پارٹیز کے اشتہارات کی بھی تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔انتخابی مہم کے سلسلہ میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو جاری کئے گئے اشتہارات ، دیگر تشہیری مہم کیلئے ایڈ ورٹائزر ،کیٹرنگ اور ٹرانسپورٹ کی حاصل کی گئی خدمات کے حوالے سے 25جولائی تک تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جائے بصورت دیگر جرمانے عائد کر کے تمام وصولی کی جائے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں