ن) لیگ25جولائی کو دوبارہ کامیاب ہو کر عوامی خدمت کا سفر آگے بڑھائے گی، مشتاق مغل،انجینئر سلطان علی

جمعرات 19 جولائی 2018 18:48

لاہور۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) ڈپٹی میئر مسلم لیگ (ن) لاہور مشتاق مغل اور انجینئر سلطان علی مغل نے کہا ہے کہ عوام انتخابات میں اس سیاسی جماعت کو ووٹ دے گی جس جماعت نے پانچ سال میں انکے مسائل حل کئے ہیں ، اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کسی سروے کے مطابق کم نہیں ہوئی، (ن)لیگ کا نظریہ مضبوط اور مستحکم ہے، انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے مقابلے میں ایسے امیدوار سامنے آئے ہیں جو کبھی اپنے گھروں سے بھی باہر نہیں نکلے انہیں عوام کے مسائل کا کچھ علم نہیں ہے ، انشااللہ 25جولائی کو عوام کے ووٹ کی طاقت سے دوبارہ کامیاب ہو کر لیگ عوامی خدمت کا سفر آگے بڑھائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں