عمران خان جیسا دیانتدار اور محب وطن لیڈر ہمیں قسمت سے ملا ہے، محمد جہانگیر الٰہی

جمعرات 19 جولائی 2018 18:48

لاہور۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 123 کے سینئر رہنما محمد جہانگیر الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان جیسا دیانتدار ،مخلص اور محب وطن لیڈر ہمیں قسمت سے ملا ہے اور اب ہمارے ملک میں تبدیلی اور خوشحالی کو کوئی نہیں روک سکتا، ہم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، عمران خان کی 25سالہ سیاسی جدوجہد کا رزلٹ اب سامنے آرہا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو کہا کر کے دکھایا ہے، کے پی کے میں تحریک انصاف کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ،وہاں تعلیم ،صحت اور انصاف کا بول بالا ہوا ہے اور اگر مرکز میں ہماری حکومت آئی تو پھر سارا ملک روشن ہوگا ،ہر طرف انصاف ہوتا نظر آئے گا،نااہل لوگوں کی تحریک انصاف میں بھی کوئی جگہ نہیں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں