بجلی چوروں کے خلاف لیسکو سرویلنس اینڈ انویسٹی گیشن سیل کی کارروائیاں جاری

جمعرات 19 جولائی 2018 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) بجلی چوری کی روک تھام اور اسکے تدارک کے لئے شعبہ آپریشن کے ساتھ ساتھ ایس اینڈ آئی کی ٹیمیں انتہائی مستعدی کے ساتھ کام کررہی ہیں جو کہ لیسکو سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے پوری طرح سے سرگرم عمل ہیں یہی وجہ ہے کہ لیسکو کے تمام سرکلز کے ایس ایز، ایکسئینز اور ایس ڈی اوز کے ساتھ ساتھ ایس اینڈ آئی کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون کیا جارہا ہے۔

لیسکو کے منیجر سرویلنس اینڈ انویسٹی گیشن نور احمد سومرو نے جون کے مہینے میںڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس اینڈ آئی کی ٹیموں کی جانب سے لیسکو کے تمام سرکلز میں آپریشن کیا گیا جس دوران کل6722کنکشنز کا جائزہ لیا گیا جن میں سی711خلاف ضابطہ کنکشنزسامنے آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ان کنکشنز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ صارفین کو(1021352)دس لاکھ اکیس ہزار تین سو باون یونٹس ڈیٹیکشن کی مد میں چارج کئے گئے ساتھ ہی ساتھ 418بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آرز بھی درج کروادی گئی ہیں۔

چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے عوام بجلی چوروں کی نشاندہی کرکے انہیں پکڑنے میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم اپنے تمام صارفین تک بجلی کی محفوظ اور معیاری سپلائی کو یقینی بنا سکیں۔واضح رہے کہ لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے اور اس ضمن میں تمام سرکلزمیں خصوصی ٹیمیں ہفتہ اور اتوار کی تعطیل کے دوران بھی بجلی چوری کے خلاف مہم میں بھرپور طریقے سے مصروف عمل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں