لاہور ، ہم قرآن اور ایمان کی طاقت سے الیکشن جیتیں گے،شاہ محمد اویس نورانی

متنازعہ پارلیمنٹ بنی تو سیاسی عدم استحکام بڑھے گا، الیکشن کی شفافیت پر ہر طرف سے سوالات اٹھ رہے ہیں، الیکشن کمیشن تمام پارٹیوں کو انتخابات میں محفوظ ماحول فراہم کرے،سیکریٹری جنرل جمعیت علماء پاکستان

جمعرات 19 جولائی 2018 23:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ ہم قرآن اور ایمان کی طاقت سے الیکشن جیتیں گے۔ متنازعہ پارلیمنٹ بنی تو سیاسی عدم استحکام بڑھے گا۔ الیکشن کی شفافیت پر ہر طرف سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن تمام پارٹیوں کو انتخابات میں محفوظ ماحول فراہم کرے۔

انتخابات میں مرضی کے نتائج حاصل کرنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔ 25 جولائی کا انتخابی معرکہ اسلام کے وفاداروں اور غداروں کی جنگ ہے۔ نظام مصطفے کے علمبرداروں کی فتح نوشتہ دیوار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ نواز شریف کے کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اور امتیازی سلوک بند کیا جائے۔

(جاری ہے)

انتخابی نتائج کنگ پارٹی کے غبارے سے ہوا نکال دیں گے۔ الیکشن کی شفافیت پر پیدا ہونے والے شکوک و شبہات کا ازالہ ضروری ہے۔ شفاف الیکشن ہی مضبوط پارلیمنٹ کی بنیاد بن سکتا ہے۔ امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کرنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کا شاندار مستقبل ووٹروں کے ہاتھ میں ہے۔ کتاب کا نشان عوام میں مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔ ووٹرز کتاب کے نشان پر مہر لگا کر اسلام کے ساتھ وابستگی کا ثبوت دیں۔ اسلام آباد میں اسلام آئے گا تو ملک و قوم کے مسائل حل ہوں گے۔ ایم ایم اے اقتدار میں آ کر عوام دشمن نظام کا خاتمہ کرے گی۔ متحدہ مجلس عمل کی انتخابی مہم فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ دینی کارکنان ایک ایک ووٹ پر پہرہ دیں گے اور دھاندلی کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں