گرین ٹائون انویسٹی گیشن پولیس کی کاروائی‘مسماةنائلہ بی بی پر تیزاب پھینکنے والاملزم ارشد گرفتار

جمعرات 19 جولائی 2018 23:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) انویسٹی گیشن پولیس تھانہ گرین ٹائون نے مسماة نائلہ پر تیزاب پھینک کر فرار ہونیوالے اس کے شوہرارشد اور اسکے والد مصطفی کو بہاولنگر سے گرفتارکر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمد نے گزشتہ روزگرین ٹائون باگڑیاں کی رہائشی نائلہ بی بی پرتیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر انویسٹی گیشن کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا۔

جس پر ایس پی انویسٹی گیشن راشد ہدایت کی زیرنگرانی انسپکٹر محمد نعیم اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل سپیشل پولیس ٹیم نے انتھک محنت اور موبائل لوکیشن سے 24گھنٹوں کے اندر ملزم ارشد اوراس کے والد مصطفی کوبہاولنگر سے گرفتار کر لیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ نائلہ بی بی جو کہ اپنے خاوند سے ناراضگی کی وجہ سے اپنی بہن نازیہ بی بی کے گھر میںباگڑیاں رہتی تھی۔

(جاری ہے)

نائلہ بی بی اپنی بہن کے ساتھ بازار گئی ہوئی تھی جب اپنے گھر کے قریب پہنچی تو اس کے خاوندارشد نے اپنے والدمصطفی کے ساتھ مل کر نائلہ بی بی پر تیزاب پھینک دیا۔ جس سے اس کے چہرے کا 60%فیصد حصہ جھلس گیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمد نے تیزاب گردی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرنے پر ریڈنگ پارٹی کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں