امن وامان کی مخدوش صورتحال ،

ملک بھرمیں گوردواروں ،مندروں کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ گوردواروں ،مندروں کے اطراف بنائی گئی تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم ،غیرمتعلقہ افرادکا داخلہ بھی بندکردیاگیا

جمعہ 20 جولائی 2018 14:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) امن وامان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظرملک بھرمیں گوردواروں اور مندروں کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ گوردواروں اورمندروں کے اطراف بنائی گئی تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم اورغیرمتعلقہ افرادکا داخلہ بھی بندکردیاگیا۔چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے ملک بھرمیں گوردواروں کے نگرانوں کومراسلہ جاری کیا ہے جس میں گوردواروں کے اطراف میں تجاوزات کوفوری ختم کرکے نگرانی کا عمل مزید موثر بنانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

چیئرمین کی طرف سے کہا گیا ہے کہ گوردواروں اورمندروں کی سکیورٹی متروکہ وقف املاک بورڈ کی اولین ترجیح ہے، نگرانوں کوکہا گیا ہے کہ کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کوگوردوارے اورمندرمیں داخل نہ ہونے دیا جائے، یہاں عبادت اوروزٹ کے لیے آنے والے تمام افرادکا ریکارڈرکھا جائے اورکسی بھی شخص کوجامہ تلاشی اور اسکیننگ کے بغیرگوردوارے اورمندرمیں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

(جاری ہے)

گوردواروں اورمندروں کے داخلی راستے کے سامنے بیریئرز، خاردارتاریں لگائی جائیں، متروکہ وقف املاک بورڈکے ٹیکنیکل شعبے کوہدایت کی گئی ہے کہ گوردواروں اورمندوروں کے اہم مقامات پرایسے پوائنٹ بنائے جائیں جہاں سے نگرانی اورسیکیورٹی کوبہتربنایاجاسکے۔اس کے ساتھ پہلے سے نصب سیکیورٹی کیمروں کوفعال اورمزید کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پولیس اورسیکیورٹی اداروں کے علاوہ متروکہ وقف املاک بورڈ کا تربیت یافتہ سکیورٹی اسٹاف بھی تعینات ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں