اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںپیپلز پارٹی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ‘عزیز الرحمن چن

پیپلز پارٹی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ‘عزیز الرحمن چن

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2018ء)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی پنجاب سے بھرپور پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام آج بھی پیپلز پارٹی سے محبت کرتے ہیں اور اپنے مسائل کے حل کے لئے پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

(خبر جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان ہی نہیں تعلیم روزگار صحت بھی پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہے جس کو پیپلزپارٹی اقتدار میں آ کر لوگوں تک پہنچائے گی۔

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے کوشاں ہیں، پیپلز پارٹی کا منشور عوام دوست ہے عام انتخاب میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور ملک کو مسائل کے بھنورے سے نکالے گی، ،عوام 25جولائی کو تیر مہر لگا ئیں تاکہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو آگے لے کر چلا جا سکے پیپلز پارٹی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے پیپلزپارٹی جمہوری اصولوں پر یقین رکھتی ہے عوام کے مسائل کا حل جمہوریت کے استحکام میں ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں