لاہور، بارش سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ، سیاسی سرگرمیاں بھی متاثر

جمعہ 20 جولائی 2018 19:15

لاہور۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) صوبائی دارالحکومت میں ہونے والی بارش سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہوگئیں جبکہ سیاسی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں، گذشتہ روز لاہور میں ہونے والی موسلادھار بارش نے گرائونڈز کو کھیلنے کیلئے ناقابل استعمال بنا دیا ،گرائونڈز میں کھڑے ہونے والے پانی کے باعث کئی لوکل میچز کو ملتوی کرنا پڑا تاہم موسم کے خوشگوار ہونے سے تفریحی مقامات پر کافی رش دیکھا گیا ، پکوڑوں و سموسوں کی دوکانوں پر لمبی لمبی لائنیں لگی رہیں اور لوگ سہانے موسم میں لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں