نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے آفیشلز کا ایکسیڈنٹ ایمرجنسی ریسپانس کورس اختتام پذیر

کو رس کے 22شرکاء کو ابتدائی طبی امداد، بیسک لائف سپورٹ، اینسیڈنٹ کمانڈ سسٹم ، ڈیڈ باڈی مینجمنٹ ، آتشزدگی ، بنیادی سرچ اینڈ ریسکیو کی مہارتیں اور واٹر ایمرجنسیز کے متعلق تربیت فراہم کی گئی

جمعہ 20 جولائی 2018 19:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے آفیشلزکا ایکسیڈنٹ ایمرجنسی ریسپانس کورس کی ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ، ریسکیو 1122لاہور میںاختتام پزیر ہوگیا۔اس سلسلے میں مینجر ٹریننگ سنٹر ، ہیڈ کوارٹرز ریسکیو1122میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر رضوان نصیر بشمول ڈی آئی جی موٹروے پولیس نے تقریب میں شرکت کی اور کورس میں کامیاب شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) ڈاکٹر رضوان نصیر نے ڈپٹی انسپکٹر جنرلز اور ٹیم کو خوش آمدید کہا اور نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے عملہ کو ایکسیڈنٹ ایمرجنسی ریسپانس کورس کے لیے بھر پورکاوشوں اور شرکت کی کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ٹریننگ موٹروے پولیس کے اہلکاروں کی ٹریفک حادثات میں آپریشنل استعداد کار میں مزید اضافہ کرے گی جس سے کسی بھی حادثہ میں پیشہ وارانہ مدد سے قبل حادثات سے نبرد آزما ہونے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید ٹریننگ مہیا کرنے کے لیے اپنی مکمل معاونت کی یقین دہانی کروائی چونکہ ٹریفک حادثات میں بڑھتی ہوئی شرح اموات ہے۔ کو رس کے 22شرکاء کو ابتدائی طبی امداد، بیسک لائف سپورٹ، اینسیڈنٹ کمانڈ سسٹم ، ڈیڈ باڈی منیجمنٹ ، آتشزدگی ، بنیادی سرچ اینڈ ریسکیو کی مہارتیں اور واٹر ایمرجنسیز کے متعلق تربیت فراہم کی گئی ۔ تمام مراحل میں سب سے اہم پہلو ایکسڈنٹ اور ایمرجنسی ریسپانس تھا۔

کورس کے اختتام پر کورس کے اختتام پر 12گھنٹوں پر مشتمل اہم مشق بھی منعقد کی گئی۔ چار روز ہ کورس کا انعقاد سنئیر افسران بشمول رفعت ضیاء کورس مانیٹر، احسن کو رس کوارڈئینٹر، دیبا شہناز ٹریننگ پروگرام کوارڈینینٹر اور دیگر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز نے کیا۔کورس کے شرکاء کی صلاحیتوں کو تحریری اور عملی مشقوں کے ذریعے جانچا گیا اور ڈی جی ریسکیو پنجاب نے کورس میں کامیاب امیدواروں میںسرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

کورس کے دوران ہر گروپ کے لیڈر نے کورس کے بارے میں اپنا اظہا ر خیال کیا اور کہا کہ تربیت بہت اعلیٰ معیار کی تھی جو کہ انتہائی پیشہ وارانہ طریقے سے مہیا کی گئی جو کہ ان کے روزانہ کے معاملات بشمول موٹر وے اور ہائی پر رونما ہونے والے حادثات سے نبرد آزما ہونے میں معاون ثابت ہوگا۔ ڈی آئی جی نیشنل ہائی اینڈ موٹر وے پولیس نے ٹریننگ کو سراہا اور ڈی جی ریسکیو پنجاب کی معاونت پر انکا شکریہ ادا کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حادثات میں زیادہ جانیں بچانے کے لیے ریسکیو1122اور نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی باہمی کاوشیں ایک اچھا اقدام ہے اور انہوںنے کہا کہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ٹریننرز اس پروگرام کو اپنے اپنے علاقے میں مزید سٹاف تک پہنچائیں گے تاکہ پاکستان میں محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں