ڈیمو کریٹک رپورٹنگ انٹرنیشنل کی ٹیم کی پنجاب اسمبلی میں سینئر سیکرٹری رائے ممتاز حسین بابر سے ملاقات

جمعہ 20 جولائی 2018 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) ڈیمو کریٹک انٹرنیشنل رپورٹنگ کے پاکستان میں نمائندے جاوید احمد ملک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات 2018سے متعلق اپنی طبع شدہ الیکشن گائیڈپیش کی۔ انہوں نے اراکین اسمبلی کی استعداد کار بڑھانے میں تعاون کی پیش کش بھی کی۔ رائے ممتاز حسین بابر نے ڈیمو کریٹک انٹرنیشنل رپورٹنگ کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں