عوام اپنے ووٹ استعمال ضرور کریں،ڈاکٹر مراد راس

جمعہ 20 جولائی 2018 23:12

لاہور۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ پی پی 159 سے امیدوار ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب نے دس سال میں ن لیگ حکومت نے 700 ارب روپے خرچ کئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے والٹن میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ استعمال ضرور کریں اور ملک کو کرپشن سے بچانے کے لئے ایماندار امیدواروں کو سامنے لائے تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی بارش ہوتی ہے تو لاہورمیں پوش علاقے جن پر ن لیگی حکومت نے اربوں لگا دیئے ڈوب جاتے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں کرپشن ہوئی ، تحریک انصاف سیوریج سسٹم کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں