چیف ایگزیکٹو آفیسر کا فیصل آباد ریلوے سٹیشن کا دورہ،دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبر نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر کے ہمراہ فیصل آباد ریلوے سٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سید علی رضوان رضوی سمیت لاہور ڈویژن کے تمام ڈویژنل آفیسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سی ای او ریلوے نے فرسٹ ایڈ بکس میں ادویات کی لسٹ اور تاریخ ایکسپائری چیک کی اور سینیئر اسسٹینٹ سٹیشن ماسٹر مقصود احمد سے حادثے کی صورت میں مریض کی فرسٹ ٹریٹمنٹ اور ٹرین ورکنگ رولز سے متعلق سوالات پوچھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وسائل میں رہتے ہوئے مسافروں کے لیے سہولیات میں مزید اضافہ کریں گے۔ ڈی ایس ریلوے لاہور نے فیصل آباد کی اڑھائی کروڑ عوام کیلئے سٹیشن پر دستیاب سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ سی ای او ریلوے نے سٹیشن یارڑ، فیصل آباد انجن شیڈ، ھائیڈرولک پاور مشین جو کہ ٹرین حادثے میں ریلیف اپریشن میں کام آتی ہے کا بھی معائنہ کیا۔ مزید براں سی ای او پاکستان ریلوے اور ڈی ایس ریلوے لاہور نے بسلسلہ جاری شجر کاری مہم الگ الگ پودا بھی لگایا اور بعدازاں دعائے خیر بھی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں