انتخابات کے بعد بننے والی مسلم لیگ (ن) کی حکومت تمام بحرانوں پر قابو پا لے گی ‘ میاں عثمان

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:01

لاہور۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حلقہ پی پی 154کی انتخابی مہم کے کوار ڈی نیٹر میاں عثمان نے کہا ہے کہ 25جولائی کے بعد بننے والی مسلم لیگ (ن) کی حکومت تمام بحرانوں پر قابو پا لے گی اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ،عمران خان نے نوشتہ دیوار پڑھ لیا ہے کہ انہیں اکثریت نہیں ملے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات اور ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تاجروں کے وفدنے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر چوہدری عامر صدیق ، عمیر بٹ ، عثمان سعید سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔میاں عثمان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن تھا اور حالیہ دو ماہ میں پیدا ہونے والی صورتحال سب کے سامنے ہے ۔انشا اللہ ترقی کی راہ میں آنے والے عارضی تعطل کا 25جولائی کو خاتمہ ہو جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے امن و امان کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم تدبر اور تحمل سے ان کی تمام سازشوںکو ناکام بنائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں