نون لیگ نے پورے ملک کو مضبوط کیا ہے،محمود مرزا

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:29

لاہور۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) انگلینڈ ینگ ورکرز کے آرگنائزر محمود مرزا نے کہا ہے کہ ن لیگ نے پورے ملک کو مضبوط کیا ہے،پاکستان معاشی طور پر مزید مضبوط ہو رہا تھا لیکن چند لوگوں کو پاکستان کی ترقی پسند نہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے عیش و عشرت کی زندگی پر جیل کی زندگی کو ترجیح دی،ان کی والدہ کلثوم نواز نے ایک ڈکٹیٹر سے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے لاٹھیاں کھائیں، ان کی رگوں میں بھی وہی باپ اور والدہ کا خون ہے ،مریم نواز نے ووٹ کی عزت کیلئے جو مشکلات برداشت کیں قوم 25جولائی کو اس کا حساب لے گی، پی ٹی آئی کی قیادت اور ورکرز لیگی کارکنوں پر حملے کررہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں