انتخابات کے بعد بننے والی مسلم لیگ (ن) کی حکومت تمام بحرانوں پر قابو پا لے گی ‘ میاں عثمان

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے سینئر نائب صدر میاں عثمان نے کہا ہے کہ 25جولائی کے بعد بننے والی مسلم لیگ (ن) کی حکومت تمام بحرانوں پر قابو پا لے گی اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ،سی پیک منصوبوں کی تیزی سے تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے مسلم لیگ (ن) کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔میاں عثمان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن تھا اور حالیہ دو ماہ میں پیدا ہونے والی صورتحال سب کے سامنے ہے ۔انشا اللہ ترقی کی راہ میں آنے والے عارضی تعطل کا 25جولائی کو خاتمہ ہو جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ سی پیک سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے مضبوط انفراسٹر اکچر ناگزیر ہے اور مسلم لیگ (ن) چاروں صوبوں میں حکومتیں بنا کر اس پر خصوصی توجہ مرکوز کرے گی جس سے معیشت کی رفتار مزید تیز ہو گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں