دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں ’’تربیتی حج پروگرام ‘‘کل ہوگا

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) دارالعوم جامعہ نعیمیہ میں ’’تربیتی حج پروگرام ‘‘کل (اتوار )ہوگا۔شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی،ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی مناسک حج پر لیکچر دیں گے۔

(جاری ہے)

پروگرام 9بجے صبح سے لیکر 12-30بجے دن تک جاری ر ہے گا۔پروگرام میں شرکت کرنے والے عازمین حج کووقوف مزدلفہ و عرفات،احرام باندھنے ،طوائف کعبہ،زیارات مقامات مقدس اورروضہ رسولؐ پرحاضری کے اداب سمیت دیگر مناسک حج پر تفصیلی آگاہی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں