ڈی آئی جی آپریشنزلاہورکی زیرصدارت عدالت عالیہ کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس

کسی بھی شخص کوجسمانی تلاشی کے بغیر ہائی کورٹ میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی، شہزاداکبر

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:57

لاہور۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہورشہزاداکبرکی زیرصدارت لاہورہائیکورٹ کی سکیورٹی کے حوالہ سے انتہائی اہم اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنزلاہوراسدسرفرازخان، صدر لاہورہائی کورٹ بارانوارالحق پنوں، سیکرٹری بار حسن اقبال وڑائچ، ممبران ایگزیکیٹوکمیٹی محمدعقیل، نوشین عنبربخاری اورقیوم چوہدری نے شرکت کی۔

اجلاس میں لاہورہائیکورٹ کے اندرونی و بیرونی سکیورٹی پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنزلاہورشہزاداکبرنے کہا کہ کسی بھی شخص کوبغیرجسمانی تلاشی کے ہائی کورٹ میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی،سکیورٹی معاملات کے حوالہ سے لاہورہائی کورٹ بارکے عہدیداران سے مکمل رابطے میں رہیں گے، لاہور ہائی کورٹ کی فول پروف سکیورٹی کویقینی بنانے کیلئے ایس پی ہائی کورٹ کوواک تھروگیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز، بیریئرز، خاردارتاریں ودیگرتمام سکیورٹی آلات مہیاکئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنزلاہوراسدسرفرازخان نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے بچنے کیلئے باہمی مضبوط کوآرڈینیشن کی اشدضرورت ہے، لاہورہائی کورٹ کو مکمل محفوظ بنانے کیلئے کسی بھی قسم کاسمجھوتہ نہیں کرینگے۔ اس موقع پر صدرلاہورہائیکورٹ بارانوارالحق پنوںکا کہنا تھا کہ لاہورہائی کورٹ کی سکیورٹی کویقینی بنانے کیلئے پولیس افسران سے مکمل رابطہ اورکوآرڈنیشن میں رہیں گے۔سکیورٹی معاملات کومزیدبہتربنانے کیلئے ہرمہینے میٹنگ کااہتمام کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں