(ن) لیگ کی کا میا بی یقینی ،جھو ٹا پرا پیگنڈا کر نیوالے مخا لفین کو بد ترین شکست ہو گی ‘ملک افضل کھوکھر

25 جو لا ئی ووٹ کی عزت اور حر مت کا دن ہے ،کروڑوں عوام اپنی اما نت (ن) لیگ کی قیا دت کے سپرد کر ینگے

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:04

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و امیدوار قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ پا کستان مسلم لیگ (ن) پا کستان کی خا لق جما عت ہے اور یہی پا کستان کی تقدیر بدل سکتی ہے ،25 جو لا ئی ووٹ کی عزت اور حر مت کا دن ہے اس دن پا کستا ن کے کروڑوں عوام اپنی اما نت (ن) لیگ کی قیا دت کے سپرد کر دیں گے۔

انہوںنے انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ نے نا مسا عد حالا ت میں حکو مت سنبھا لی اور اسی وقت حکو مت کے خلا ف سا زشیں شروع کر دی گئیں ، خزا نے خا لی تھے تا ہم نواز شریف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سخت محنت سے ملک کو خوشحا لی کی جا نب گا مزن کیا دہشت گردی کا خا تمہ کیا اور ملک کو ترقی کی شا ہراہ پر لا کھڑا کیا تا ہم سا زشی عنا صر ملک کو نقصا ن پہنچا نے کے در پے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

افضل کھوکھرنے کہا کہ 25 جو لائی کو گا لم گلو چ اور منا فقت کی سیا ست کا خا تمہ ہو گا ۔عوام اپنے ووت کی طا قت سے قا ئد (ن) لیگ نواز شریف کو انصا ف فرا ہم کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو گدھا کہنے والوں کے جلسوں سے خلائی مخلو ق غا ئب ہو گئی ہے اور وہ خالی کر سیو ں سے خطاب کر نے کے لئے مجبور ہیں ،مسلم لیگ اپنی بھر پور کا رکر دگی کی بنیا د پر میدا ن میں ہیں ،مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور حکو مت میں بے شما ر فلا حی منصو بے مکمل کئے مخا لفین نے پا نچ سا لہ دور اقتدار میں ملکی ترقی اور خو شحا لی کے خلا ف سا زشیں کیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کا میا بی یقینی ہے اور جھو ٹا پرا پیگنڈا کر نے والے مخا لفین کو بد ترین شکست ہو گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں