عمران خان خیبر پختونخواہ کے بعد ملک کو بھی تباہ کر دیں گے ‘رانا جمیل احمد منج

عوام اپنے مسا ئل کے حل کے لئے پیپلز پا رٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں ‘امیدوار قومی اسمبلی

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:04

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) پیپلز پا رٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی رانا جمیل احمد منج نے کہا ہے کہ پا کستان پیپلز پا رٹی کے امیدواروں کی پنجا ب سے بھر پور پذیرائی اس با ت کا ثبو ت ہے کہ عوام آج بھی پیپلز پا رٹی سے محبت کر تی ہیںاور اپنے مسا ئل کے حل کے لئے پیپلز پا رٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ انہو ں نے انتخابی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رو ٹی ،کپڑا اور مکا ن ہی نہیں بلکہ تعلیم روزگار صحت بھی پیپلز پا رٹی کے منشور کا حصہ ہے ۔

جس کو پیپلز پا رٹی اقتدار میں آکر لو گو ں تک پہنچا ئے گی ۔ آصف علی زرداری اور بلا ول بھٹو ملک کو مشکلا ت سے نکا لنے کے لئے کو شاں ہیں ، پیپلز پا رٹی کے منشور عوام دوست ہے عام انتخا با ت میں پیپلز پا رٹی بھا ری اکثریت سے کامیا ب ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عمران خان آصف علی زرداری پر تنقید کر نے سے قبل اپنے گریبان میں جھا نکیں ، عمرا ن خان کی جما عت میں ہر وہ شخص شا مل ہے جسے حلقے کے عوام مسترد کر چکے ہیں ، عمران خان خیبر پختو خواہ میں بری طرح نا کام ہو ئے ہیں وہ وہا ں کی عوا م کے لئے کچھ نہیں کرسکے تو پو ری ملک کے عوام کے سا تھ کیا کر یں گے۔

جمیل منج نے کہا ہے کہ سیا ست پر صرف نواز شریف کا حق نہیں عوام نے بہت پہلے ہی انہیں مسترد کر دیا تھا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ پیپلز پا رٹی ہی وہ جما عت ہے جو عوام کے دلو ں میں بستی ہے ن لیگ نے ہمیشہ عوام کو دھو کہ دیا ہے اور عوام کے مسا ئل میں اضا فہ کیا ہے ۔ عوام ن لیگ کو مسترد کرچکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں