عوام نے لٹیروں کو با ربار آزما لیا اب عمران خان کو آزما ئیں ‘ملک اسد کھوکھر

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:04

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) تحریک انصا ف کے امیدوار قومی اسمبلی ملک محمد اسد کھوکھر نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف کی کا میا بی کی صورت میں ظلم کی تا ریک رات کا خا تمہ ہو نے جا رہا ہے عوام آگے بڑھے اور تحریک انصاف کا سا تھ دے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے انتخابی مہم کے دوران کہا کہ ملک میں کرپشن اور رشوت ستا نی کا خا تمہ ہو نے جا رہا ہے عوام اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے تحریک انصا ف کو ووٹ دیں ۔

انہو ں نے کہا کہ عمران خان نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ وہ عوام کو خو شحا ل بنا ئیں گے اور ملک ترقی کی راہ پر گا مزن ہو گا ، تحریک انصا ف سب سے بڑی عوامی جما عت ہے انہو ں نے مزید کہا کہ عوام نے لٹیروں کو با ربار آزما لیا ہے اب اس با ر عمران کو آزما ئیں اور بلے کے نشان پر اپنا ٹھپہ لگا کر ان تما م حکمرانوں کو مسترد کر دیں جو غریب عوام کو کیڑے مکوڑرو ں سے زیا دہ اہمیت نہیں دیتے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں