سی سی پی او لاہور نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:39

لاہور۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بی اے ناصر نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن عثمان اکرم گوندل، ایس پی ہیڈ کوارٹرز عاطف نذیر اور ڈی ایس پی فرحت عباس بھی موجود تھے۔سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے اس موقع پر کہا کہ تمام افسران اپنے دفاتر میں شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالیں۔شجر کاری مہم سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور پولیس اہلکاروں کیلئے بہترین فضاء مہیا ہوگی۔ایس ایس پی ایڈمن تمام افسران کو شجرکاری مہم کے آغاز کیلئے مراسلہ جاری کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں