این اے 125 سے (ن) لیگ کا صفایا ہو چکا ہے ‘یاسمین راشد

ووٹ کی عزت کی باتیں کر نے والوں نے حلقے کو عزت نہ دی ہر طرف مسائل کے انبار لگے ہیں

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما و امیدوار این ای125ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی پی 149سے امیدوار زبیر نیازی سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے ہمراہ آوٹ فال روڑ پر ڈور ٹوڈور کمپین اور حلقے میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 125 سے (ن) لیگ کا صفایا ہو چکا ہے ، نواز شریف اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے اب اس کے درباریوں کی لوٹ ما رکا حساب ہو نا باقی ہے جو تحریک انصاف کر ے گی ،(ن) لیگ والے ضمنی الیکشن میں کیے ہوئے جھوٹے وعدوں کا کیا جواب دیںگے ، (ن) لیگ کا وطیرہ رہا ہے الیکشن جیتنے کے بعد منہ بھی نہیں دیکھاتے ، اس حلقے کی سڑکوں کی حالت زار ناقابل بیان ہے ،اس حلقے میں سڑکیں بنانے کے لیے ن لیگ نے دو ارب روپے ٹیپا کو دیے مگر کچھ نہیں ہو سکا ، حلقے کی عوام 25جولائی کو پی ٹی آئی کو بڑی تعداد میں ووٹ دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ووٹ کی عزت کی باتیں کر نے والوں نے حلقے کو عزت نہ دی ہر طرف مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں ،ہم گلی گلی پھر کر ووٹ مانگ رہے ہیں،ن لیگ جسے اپنا قلعہ کہتے تھے اب وہ ان کا کوئی قلعہ نہیں رہا ہے انشاء اللہ اب یہ پی ٹی آئی کا قلعہ بنے گا ۔انہوںنے مزید کہاکہ عوام صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات چاہتے ہیں ،حلقے کے عوام سے وعدہ ہے کے جیتے تو پینے کے صاف پانی، صحت اور تعلیم کا بندوبست کریں گے، ڈرامے بازشو بازکی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتے ، پی ٹی آئی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،ہمارا منشور ہی صحت ، تعلیم ، پینے کا صاف پانی اور روزگار ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں