ماڈل ٹائون کے قاتلوں اور ختم نبوت کے غداروں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہونیوالی ہے : رائو عارف رضوی

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر رائو محمد عاررف رضوی نے کہا ہے کہ ظلم کی سیاہ رات کا خاتمہ قریب ہے۔ماڈل ٹائون کے قاتلوں اور ختم نبوت کے غداروں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہونیوالی ہے۔معصوم انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے اللہ کی پکڑ میں ہیں اور جلد ہی پھانسی کے پھندے پر ہونگے۔

پانامہ کیس میں لگژری جیل میں رونے والے جلد پھانسی گھاٹ پر چیختے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹائون کا ماسٹر مائنڈ ہے،اس کی گرفتاری کے بغیر ماڈل ٹائون کیس میں انصاف ممکن نہیں۔پاکستان عوامی تحریک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رائو محمد عارف رضوی نے کہا کہ قوم حالیہ الیکشن میں فیصلہ کرے کہ اس نے مودی کے یاروں کو ووٹ دینا ہے یا پاکستان کی سلامتی کو۔پاکستان عوامی تحریک ملتا ن کے مختلف حلقوں کیلئے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کل کرے گی۔اس موقع پر میجر محمد اقبال چغتائی،چوہدری محمداکرم گجر نمبردار،رائو عظمت علی،طاہرزمان اوررائو محمد آصف رزاقی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں