پاکستان کے بہادر سپوت اور فاتح لکشمی پور میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر) کا 103 واں یوم پیدائش منایا گیا

اتوار 22 جولائی 2018 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان کے بہادر سپوت اور فاتح لکشمی پور میجر طفیل محمد شہید کا آج ایک سو تین واں یوم پیدائش انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ میجر طفیل محمد شہید کون تھے اور کس طرح اپنی جان وطن عزیز پر قربان کی۔پاکستان کا سب سے بڑاعسکری اعزاز ’’نشان حیدر‘‘ حاصل کرنے والے ملک کے بہادر سپوت میجر طفیل محمد شہید کاایک سو تین واں یوم پیدائش آج انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

میجر طفیل شہید 22جولائی 1904ء کو پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 19431958ء تک پاکستان آرمی میں سروس کی۔ میجر طفیل محمد شہید 19پنجاب رجمنٹ میں میجر کے رینک پر تھے اور 7اگست 1958ء کو لکشمی پورایریا میں وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے گولیوں کی بوچھاڑ سے شدید زخمی ہونے کے باعث جانبر نہ ہو سکے اور اسی رات خالق حقیقی سے جا ملے۔

(جاری ہے)

میجر طفیل کے اس غیر متزلزل جذبہ حب الوطنی ، شجاعت اور بلند ہمتی کے باعث انہیں پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر دیے جانے کا اعلان کیا گیا۔

میجر طفیل محمد کو فاتح لکشمی پور بھی کہا جاتا ہے۔ 5نومبر 1959ء کو صدر پاکستان فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے کراچی میں ایوان صدر میں منعقد ہونے والے ایک خاص دربار میں میجر طفیل محمد کی صاحبزادی نسیم اختر کو یہ اعزاز عطا کیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں