(ن) لیگ کی شکست کی وجہ کوئی ’خلائی مخلوق ‘‘انکی کر پشن اور لوٹ مار ہوگی‘سینیٹر چوہدری محمدسرور

ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو تباہی اور بر بادی کے سواکچھ نہیں دیا جسکی وجہ سے عوام تبدیلی کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ چکے ہیں‘شفقت محمود عمران خان نے اقتدار یا وزیر اعظم بننے کی نہیں ملک کو غر بت ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہے ہیں‘مراد راس کا کارکنوں سے خطاب

اتوار 22 جولائی 2018 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاک افواج کی نگرانی میں انتخابات پوری قوم کا مطالبہ ہے یہ کوئی نئی بات نہیں‘ (ن) لیگ کی شکست کی وجہ کوئی ’خلائی مخلوق ‘‘انکی کر پشن اور لوٹ مار ہوگی‘ہم نہیں چاہتے کسی کے خلاف یا کسی کے حق میں دھاندلی کی جائے شفاف انتخابات ہی ملک میں جمہوریت اور اداروں کی مضبوطی کی ضمانت ہوں گے عوام کے ووٹوں سے آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان وزیر اعظم ہوں گے ۔

وہ اتوار کے روز تحر یک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدوار شفقت محمود اور مراد راس کے دفتر میں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اس موقعہ پر ڈاکٹر سیمی بخاری اور مر کزی خاتون رکن سیماانوار سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف نے ہمیشہ ملک میں شفاف انتخابات کی بات کی ہے اور جوجماعتیں خود دھاندلی کر کے کامیاب ہوتی رہی ہیں آج وہ اپنی شکست کو چھپانے کیلئے دھاندلی کا رونا رو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان کی نگرانی میں عام انتخابات یقینی طور پر شفاف ہوں گے اور یہ پہلی بار نہیں ہو رہا اس سے پہلے بھی بلدیاتی اور ضمنی انتخابات پاک افواج کی نگرانی میں ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اصل میں (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کو پتہ چل چکا ہے عوام انکے ساتھ نہیں اور آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم ہوں گے اورہم قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ تحر یک انصا ف اقتدار میں آکر ملک کو کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی سمیت تمام مسائل سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامز ن کر یگی قومی اسمبلی کے امیدوار شفقت محمود نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو تباہی اور بر بادی کے سواکچھ نہیں دیا جسکی وجہ سے عوام تبدیلی کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ چکے ہیں اور ہمیں اس بات کا مکمل یقین ہے کہ آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور ہم پورے ملک میں بھر پوراور تاریخی کامیابی حاصل کر یں گے مراد راس نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار یا وزیر اعظم بننے کی نہیں ملک کو غر بت ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہے ہیں اور قوم انکے ساتھ کھڑی ہو چکی ہے 25جولائی کو فتح بلے اور عمران خان کے موقف کی ہوگی اور کر پشن کر نیوالی سیاسی جماعتیں اپنے انجام سے دوچار ہوجائیں گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں