ہر حلقے میں اسلام اور پاکستان سے محبت رکھنے و الے امیدوار کو ووٹ دیا جائے گا،جمعیت علماء اسلام(س)

اتوار 22 جولائی 2018 17:20

لاہور۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) جمعیت علماء اسلام(س) لاہور کے امیر مولانا علیم الدین شاکر ،ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین سمیت دیگر نے کہا کہ ہم منصفانہ ا الیکشن کے خواہاں ہیں ،مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت کی پالیسی کے مطابق ہر حلقہ میں دین دار اور اسلام اور پاکستان سے محبت رکھنے و الے امیدوار کو ووٹ دیا جائے گا خواہ اس کا کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت سے تعلق ہو اسے ووٹ دینے کے پابند ہوں گے،تاہم ہمارا کسی سیاسی یا مذہبی جماعت کے ساتھ کو ئی باضابطہ اتحاد نہیں ،انہوں نے کہا کہ لاہور میں این ای130میں جے یو آئی (س )نے سیڑھی کے نشان سے الیکشن لڑنے والے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے اور مزید حلقوں میں حمایت کے لئے ہم نے ان سے مرکز میں رابطہ کرنے کیلئے کہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مو لانا علی شاہ،قاری واحد بخش،قاری غلام اکبر،مولانا رحمت اللہ لاشاری،مولانا عبدالروف ربانی،،صلاح الدین ایوبی،مولانا غلام اللہ خان،اور دیگر بھی موجود تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں